انگلینڈ کیخلاف سیریز،آسٹریلوی ٹیم نے بھی اڑان بھرلی

انگلینڈ کیخلاف سیریز،آسٹریلوی ٹیم نے بھی اڑان بھرلی

  

 سڈنی(نیٹ نیوز)انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم نے بھی اڑان بھرلی۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی ا ور تین  ون ڈے میچز شیڈول ہیں جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم  مہمان بنے گی، ٹی ٹوئنٹی میچز  چار، چھ اور آٹھ ستمبر کو  ساوتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد ون ڈے سیریز کی میزبانی  اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کرے گا، یہ میچز گیارہ، تیرہ اور سولہ ستمبر کو طے ہیں۔انگلینڈ پہنچنے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بائیو سکیور ببل کا حصہ بننے  سے پہلے کویڈ کے تمام ایس اوپیز  کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے بعد  آسٹریلیا تیسر املک ہوگا جس کی ٹیم انگلینڈ گئی ہے۔

 کورونا کیسز کی بڑی تعداد ہونے کے باوجود انگلینڈ   کیکرکٹ   میدانوں کو آباد کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -