دورہ پاکستان، زمبابوے کرکٹ بورڈ کی میچز بڑھانے کی درخواست 

      دورہ پاکستان، زمبابوے کرکٹ بورڈ کی میچز بڑھانے کی درخواست 

  

 لاہو ر(سپورٹس رپورٹر) زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی سے دورہ پاکستان کیلئے اضافی میچز کی درخواست کر دی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی غور شرع کردیا ہے، زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اکتوبر میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق زمباوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے دوران شیڈول کے علاوہ چند اضافی میچزکھیلنے کی درخواست کی ہے، پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ کی درخواست پر غور شروع کر دیا۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اکتوبر کے تیسرے ہفتے پاکستان آنے کا امکان ہے۔ مہمان ٹیم پاکستان آکر دو ہفتے کا قرنطینہ کرے گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے جبکہ اب زمبابوین کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ اس کی ٹیم اس دورہ میں پاکستان کے خلاف مزید میچز بھی کھیلے جس کے لئے اس نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ بھی کرلیا ہے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے غور شروع کردیا ہے امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی پی سی بی اس حوالے سے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو جواب دیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -