فواد عالم شکست سے بچنے کیلئے معجزے کے منتظر 

فواد عالم شکست سے بچنے کیلئے معجزے کے منتظر 

  

ساوتھمپٹن(نیٹ نیوز)ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم  ساوتھمپٹن  ٹیسٹ میں  شکست سے بچنے  کے لیے کسی معجزے کے منتظر ہیں۔پریس کانفرنس میں فواد عالم نے  تسلیم کیا کہ ٹیم انگلینڈ کی جانب سے بڑا سکور کرنے کے باعث پریشر میں آگئی ہے بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ ملنے والے ایک موقع میں رنز نہیں کرپایا ہمارے بولرز نے کافی محنت سے بولنگ کی، رنز بھی پڑے لیکن بعض دفعہ اچھی گیندوں پر بھی وکٹ نہیں ملے، حریف بلے باز کئی بار آوٹ ہونے سے بال بال بچے،بولنگ کا موقع ملنے پر اللہ نے عزت دی ہے جس پر س کا جتنا شکر ادا کروں، کم ہے، مشکل وقت میں مصباح الحق سمیت پوری ٹیم منیجمنٹ  سب لڑکوں کا حوصلہ بڑھارہی ہے، ہر بندے کی کوشش ہیکہ پرفارمنس کا گراف بہتر ہو۔

  فواد عالم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں بیک  فٹ پر ضرور موجود ہے لیکن  میچ ابھی  ہاتھ سے نکلا نہیں، ایک دو اچھی اننگز سے پوزیشن مستحکم ہونے  میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -