پاکستان کیلئے ٹیسٹ سیریز بچانا مشکل ہوجائیگا،رزاق

          پاکستان کیلئے ٹیسٹ سیریز بچانا مشکل ہوجائیگا،رزاق

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں مشکلات کا شکار ہے اور یہ ٹیسٹ اگر پاکستان کی ٹیم بچاہی لے تو کافی ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑی میچ کے دوران بہت پریشرمیں نظر آئے اور جس طرح سے انگلش بیٹسمینوں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور بڑا سکور کیا اس سے پاکستانی کھلاڑی مزید پریشر میں آگئے اور اس کے بعد پاکستانی بیٹنگ کا جو حال ہوا وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لئے سیریز بچانا شائد اب بہت مشکل ہوجائے گا ایسا لگ رہا ہے کہ ٹیم بغیر کسی پلان کے کھیل رہی ہے ایسے ٹیسٹ میچ جس میں سیریز بچانے کی ضرورت ہو اس میں تو بہت زیاد ہ محتاط ہوکر کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے مگر میچ کے دوران ٹیم ورک کا فقدان نظرآتا ہے جس کا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

 انگلش کھلاڑیوں نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس میچ میں اس وقت انگلش ٹیم کو پاکستان پر واضح برتری  حاصل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -