نیشنل تھروبال کوچنگ کورس کیلئے رجسٹریشن دو دن کی توسیع 

نیشنل تھروبال کوچنگ کورس کیلئے رجسٹریشن دو دن کی توسیع 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخواتھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 4 ستمبر سے ناران میں شروع ہونے والے تین روزہ نیشنل تھروبال کوچنگ کورس کی رجسٹریشن میں دو دن توسیع کردی گئی ہے۔   پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ کورس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور کورس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی، کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز اور سکول ٹیچرز کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔ 

 انہوں نے کہا کہ کورس 6ستمبر تک جاری رہے گا۔  کورس میں تھروبال، روپ سکیپنگ اور روک بال کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پریکٹس میچز بھی کروائے جائیں گے۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -