ژالے سرحدی کی حلیمہ سلطان کے حوالے بیان کی وضاحت
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ژالے سرحدی نے ترک اداکارہ حلیمہ سلطان سے متعلق بیان دینے پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد وضاحت دے دی۔ ژالے سرحدی نے اپنے یوٹیوب چینل ”ژالے ٹاکس“ میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ابھی حال ہی میں نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں میں نے کہا کہ ہمارے منہ پر چماٹ ہے اگر ہم کسی باہر کی اداکارہ کو اپنے ملک کے برانڈز کا ایمبیسیڈر بنائیں۔ژالے سرحدی نے کہا میرے اس بیان کو سرخی بنالیا گیا چند روز قبل ژالے سرحدی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہواتھا جس میں انہوں نے ترک اداکارہ اسریٰ بلجک جو پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے مشہور ہیں کو پاکستانی برانڈز کا ایمبیسیڈر بنانے کی مخالفت کی۔
کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ترک اداکارہ کو مقامی برانڈز کی ایمبیسیڈربنانا ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔ژالے سرحدی نے مزید کہا تھا آپ کیوں اپنی چیزوں کی تشہیر کے لیے کسی اور ملک کے فنکاروں کو لاتے ہیں؟ آپ یہیں کے فنکاروں سے کام کیوں نہیں کرواتے ہمارے یہاں کے لوگ کس چیز سے خوف زدہ ہیں۔