وحید مراد کو دیکھ کر اداکار بنا،سینئر اداکار ساجد حسن

وحید مراد کو دیکھ کر اداکار بنا،سینئر اداکار ساجد حسن

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکار ساجد حسن نے کہا کہ وحید مراد کی وجہ سے اداکاری کا شوق پیدا ہوا۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا اداکاری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن جب انہوں نے مرحوم اداکار وحید مراد کو دیکھا تو ان کے اندر اداکاری کرنے کی خواہش جاگی کیونکہ وہ اپنی خالہ کے ساتھ اکثر وحید مراد کی لائیو پرفارمنس دیکھنے جایا کرتے تھے۔ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ پہلے کینسبت ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کا معیار اب بہت بہتر ہوگیا ہے اور نئے اداکاروں کے پاس خود کو منوانے کے لئے زیادہ مواقع موجود ہیں۔ 

مزید :

کلچر -