ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اداکارہ عائشہ عمر

ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اداکارہ عائشہ عمر

  

ؒٓلاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ابھی انہیں شادی کی ضرورت نہیں ہے اور جب ہوگی تو وہ ضرور شادی کریں گی۔ایک ویب انٹرویو کے دوران عائشہ عمر نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ صرف ہمارے معاشرے کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے لیکن درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے۔ 

شادی تقریبات میں جانے سے کوئی مسئلہ نہیں، جب بھی کوئی انہیں دعوت دے گا وہ ضرور جائیں گی اور جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ بھی شادی کرلیں گی۔

 اور سب کو بلائیں گی بھی لیکن اس وقت انہیں اس کی ضرورت نہیں۔اداکارہ نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ ان کی شادی کب ہوگی اور اس حوالے سے خدا ہی بہتر جانتے ہیں لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔اداکارہ کے مطابق لوگ دراصل اس لئے شادی کرتے ہیں کیوں کہ انہیں بچے چاہیے ہوتے ہیں اور انہیں خاندان کو آگے بڑھانا ہوتا ہے لیکن چوں کہ ابھی وہ خود بچی ہیں تو ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔اداکارہ نے انٹرویو کے دوران اپنے کیریئر اور اپنے حوالے سے سامنے آنے والے تنازعات پر بھی بات کی اور بتایا کہ ماضی میں تھائی لینڈ کے دورے کے دوران ان کی اور اداکارہ ماریہ واسطی کی ذاتی تصاویر کو ماریہ واسطی کے لیپ ٹاپ سے چراکر لیک کیا گیا اور یہ سب کچھ ماریہ کے سابق ملازمین نے ہی ان سے بدلہ لینے کے لئے کیا۔ایک اور سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے کہا کہ اگر اتفاق سے دنیا میں کسی آفت کی وجہ سے سب مرد نہ رہیں اور چند ہی مرد رہیں جن میں سے انہیں کسی کے ساتھ شادی کرنی پڑی تو وہ شیخ رشید کو اس کے لئے منتخب کریں گی۔

مزید :

کلچر -