غم اور خوشی انسان کی زندگی کا حصہ ہے، گلوکارہ سائرہ نسیم

غم اور خوشی انسان کی زندگی کا حصہ ہے، گلوکارہ سائرہ نسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا کہ بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہیں جن کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف ان کی بات سنی جائے اور درست اور غلط کی تفریق کے بغیر ان کی ہاں میں ہاں ملائی جائے لیکن ایسے لوگوں کا حلقہ احباب وسیع ہونے کی بجائے محدود ہوتا چلا جاتا ہے اور انہیں اس وقت اس کا احساس ہوتا ہے جب وقت گزر چکا ہوتا ہے۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ خوشی اور غم انسان کی زندگی کا حصہ ہیں ذاتی خیال میں ہر انسان کے اندر غم کا ایک سمندرہوتا ہے  لوگ اسے چھپا نہیں پاتے اور کسی نہ کسی طرح ان کے غم ظاہر ہو جاتے ہیں اور ایسے بھی لوگ بھی ہیں جو نہ صرف غم کو چھپانے کا ہنر جانتے ہیں بلکہ اپنی ظاہری خوشی سے اسے محسوس ہی نہیں ہونے دیتے۔
 انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہر کسی کا احترام کریں اور دوسرے کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھیں اور اسی سے اطمینان نصیب ہوتا ہے۔ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ یہاں ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کی ہاں میں ہاں ملائی جائے اور درست اور غلط کی تفریق کے بغیر اس کی اندھی تقلید کی جائے،ہر انسان کے اندر غم کا سمندر ہوتاہے اور بہت کم لوگ ہیں جو اسے چھپانے کا ہنر جانتے ہیں۔ 

مزید :

کلچر -