اداکارہ علینہ زیدی کی والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

  اداکارہ علینہ زیدی کی والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل  علینہ زیدی کی والدہ ان دنوں علیل ہیں انہوں نے پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔  علینہ زیدی نے کہاہے کہ انسان کی حیثیت سے میری پہلی ترجیح میری ماں اور بعد میں کچھ اورہے۔ ہمارے ٹی وی ڈرامے بھارت سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سب کے سوچنے کی ہے کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے بھارت سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ فلم اور ٹی وی ڈراموں کے شعبوں میں کوپروڈکشن ہو۔ اس سے نئی مارکیٹ کے ساتھ فنکار، تکنیک کار ایک دوسرے کے تجربے سے بہت کچھ سیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کے اس جدید دورمیں ہماری ذمہ داریوں کے ساتھ مقابلہ بھی سخت ہوچکا ہے۔

، لوگ وہی فلم اور ڈرامہ دیکھیں گے جس کی کہانی اور فنکاروں کی پرفارمنس سے انھیں تفریح ملے۔ اس وقت بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز اور سوپ آن ائیر ہیں، ان میں سے چند ایک ہی ہوں گے جو عوام میں مقبول ہیں۔

مزید :

کلچر -