حکومت پنجاب نے صوبے میں انصاف آفٹر نون سکولوں کا آغاز کردیا

حکومت پنجاب نے صوبے میں انصاف آفٹر نون سکولوں کا آغاز کردیا

  

لاہور(آئی این پی) حکومت پنجاب نے صوبے میں انصاف آفٹر نون سکولوں کا آغاز کردیا، نصاف آفٹر نون سکولوں کا مقصد مڈل اور ہائی اسکولوں میں ڈراپ آٹ کی شرح کو کم کرنا ہے، ابھی تک 22 اضلاع میں 577 سکول قائم کردیے گئے ہیں۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب کے مڈل اور ہائی اسکولوں میں ڈراپ آٹ کی شرح میں کمی لانے اور تعلیم کی رسائی یقینی بنانے کے لیے انصاف آفٹر نون اسکول کا آغاز کیا گیا ہے۔اس پروگرام کے تحت اب تک 22 اضلاع میں اب تک 577 انصاف آفٹر نون سکولوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان سکولوں میں 20 ہزار سے زائد طلبا رجسٹرڈ ہو کر تعلیم سے مستفید ہو رہے۔

سکول آغاز

مزید :

صفحہ آخر -