صوبے میں نئی سرمایہ کاری کے ذریعے روز گار کے مواقع بڑھانا مشن، وزیر صنعت و تجارت پنجاب 

  صوبے میں نئی سرمایہ کاری کے ذریعے روز گار کے مواقع بڑھانا مشن، وزیر صنعت و ...

  

 لاہور(آئی این پی) وزیرصنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا  ہے کہ صوبے میں نئی سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے حکومت نے اہم اقدامات اٹھائے تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت وتجارت پنجاب سے ای بلڈپاکستان آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی  اس موقع پر صوبے میں سرمایہ کاری کی صورت حال سمیت دیگر مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا  اس موقع پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال  نے کہا کہ مؤثر اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں  وزیراعظم نے تعمیراتی سیکٹر کے لیے تاریخ ساز پیکج دیا ہے جس سے سیکٹر نے فائدہ اٹھایا  انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سیکٹر کے فروغ سے 40چھوٹی صنعتیں بھی پروان چڑھیں گی  وزیرصنعت وتجارت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی سیکٹر کے حوالے سے ای بلڈ پاکستان کی تجاویز اچھی ہیں صوبے میں سرمایہ کاروی کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

میاں اسلم اقبال 

مزید :

صفحہ آخر -