مریم نواز متحرک ہوں تو حکومت نوازشریف پر دباؤ ڈالتی ہے،احسن اقبال

  مریم نواز متحرک ہوں تو حکومت نوازشریف پر دباؤ ڈالتی ہے،احسن اقبال

  

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مر کزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اے پی سی کی میزبانی مولانا فضل الرحمان کریں تو اچھا ہے۔ شہزاد اکبر نیب کے سپر چیئرمین ہیں اور چیئرمین نیب ان کے ماتحت ہیں۔ اتوار کے روز  میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مریم نواز کی ایک پیشی سے حکومت کو نواز شریف کی یاد آگئی، مریم متحرک ہوتی ہیں تو حکومت ان کے والد پر دبا ؤڈالتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 11اگست کو پریس کانفرنس مریم نواز کی تھی تو شہباز شریف اس میں کیوں آتے، مریم نواز کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،  ان کی گاڑی پر ہتھیار سے وار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفر نس کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں میں رابطے ہیں اور (ن) لیگ بھی اس بارے میں مشاورت کر رہی ہے اور اگر مولانا فضل الر حمن اپوزیشن کی میزبانی کر یں تو اچھا ہوگا۔

احسن اقبال 

مزید :

صفحہ آخر -