پی ٹی آئی سعودیہ کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے پر وقار تقریب
جدہ (محمد اکرم اسد) پی ٹی آئی سعودی عرب کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، صدارت عقیل آرائیں نے کی اور نظامت کے فرائض میاں محی الدین نے ادا کئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے صدر عقیل ارائیں نے کہا کہ پاکستان نظریہ کی بنیاد پر معرضْ وجود میں آیا اور ہم آج عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی حفاظت کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے عمران خان کی مدبرانہ اور مخلصانہ قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی منازل پر تیزی سے آگے بڑھے گا،قاضی الیاس،اسماعیل رضا، ثناء شعیب، سید جبران زمان حمید رمضانی شعیب الطاف طارق ندیم مرزا مدثر نیاز احمد نذیر چغتائی اور چوہدری ریاض گھمن اور کئی دوسرے مقررین نے ا پنے اپنے خطاب میں یوم آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور پی ٹی آئی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا سعودی عرب اور پاکستان روحانی اور لازوال رشتوں میں منسلک ہیں اور انڈیا کے منفی پروپیگنڈہ پر اسکی پر زور الفاظ میں مذمت کی گئی ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے اور ایک سال سے نافذ کرفیو ختم کیا۔ تقریب میں اعلیٰ کارکردگی پر ایگزیکٹو ممبران میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔
پی ٹی آئی