تسلیم کرتاہوں کچرا اٹھانے میں ناکام رہے، جدید انفراسٹر کچر کیلئے 10ارب درکار: وزیراعلٰی سندھ 

  تسلیم کرتاہوں کچرا اٹھانے میں ناکام رہے، جدید انفراسٹر کچر کیلئے 10ارب ...

  

  کراچی(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں کچرا اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔ کراچی کے انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے کے لیے 10 ارب روپے درکار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل نئے نہیں پرانے ہیں، کراچی میں کچرے کا نہ اٹھایا جانا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ تسلیم کرتا ہوں کچرا اٹھانے میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔کے ایم سی کے پاس وسائل کی کمی ہے، کے ایم سی کو ہم وقتاً فوقتاً نالوں کی صفائی کے لیے پیسے دیتے ہیں اور پچھلے 4 سال میں نالوں کی صفائی پر بہت کام کیا ہے تاہم کراچی کے انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے کے لیے 10 ارب روپے درکار ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش 1977میں ہوئی تھی جب کہ جمعے کو کراچی میں ایک گھنٹے میں 186 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے 2 اجلاس ہو چکے ہیں تاہم وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے۔

ناکام رہے

مزید :

صفحہ آخر -