عوام سڑکوں پر آنے کیلئے تیار، سلیکٹڈ نوشتہ دیوار پڑھ لے: رانا ثنا ء اللہ 

عوام سڑکوں پر آنے کیلئے تیار، سلیکٹڈ نوشتہ دیوار پڑھ لے: رانا ثنا ء اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 فیصل آباد (آئی این پی)صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عوام سڑکوں پر آنے کے لیے تیار ہے سلیکٹڈ نوشتہ دیوار پڑھ لے میڈ ٹرم الیکشن کا اعلان کرے حکومت کسی بھی غیر اخلاقی حرکت سے باز رہے مریم نواز کی نیب میں ایک پیشی سے سلیکٹیڈ خان حکومت کی بنیادیں ہل گئی خود نواز شریف آ گیا تو یہ کمزور حکومت زمین بوس ہو جائے گی سیاسی کارکن پر وحشیوں کی طرح جھپٹنے تشددکرنیوالے شیر جوانوں کو کس نے اختیارات سے تجاوز کی اجازت دی اس غنڈہ گردی کے مرتکب ا ہلکا روں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی وزیر ا علی پنجاب آئی جی پنجاب پولیس جواب دیں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کوویڈ19کی وجہ سے پوری دنیا  ہسپتال بند تھے جس کی وجہ سے نواز شریف کی رپورٹس میں غیر معمولی تا خیر ہو ئی حالات معمول پر آتے ہی میاں نوا شریف اپنا علاج مکمل کروانے کے بعد ا پنے معالج کی ہدایت پر عمل کر تے ہو ئے وطن واپس آ جا ئیں گے حکومت پریشان نہ ہو ان کی وطن واپسی حکو مت زیادہ پریشان ہو گی انہوں نے کہا کہ ملک میں ہو نے والی منہ توڑمہنگائی نے غریب عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ملک بھر میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ بنا ہوا ہے  چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا تا جر برادری پریشان ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بیزار اعلیٰ ہمارے دورے حکومت کے شروع کیے گئے منصو بوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا عملی طور پر کچھ نہیں کر رہا پنجاب میں رشوت کا ریٹ200فیصد بڑھا میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی۔ 
رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ آخر -