لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے ججز کے تبادلوں کی لسٹ تیارکرلی

  لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے ججز کے تبادلوں کی لسٹ تیارکرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں میں ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کی لسٹ تیارکرلی، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظور ی سے تبادلوں بارے نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔سول ججز، سینیئرسول ججز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے ہوں گے، چندڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے بھی زیر غور ہیں۔ذرائع  کے مطابق کئی جوڈیشل آفیسرز نے اپنے تبادلوں کے درخواستیں بھی دے رکھی ہیں، ماتحت عدالتوں کے ججز کی ایک بڑی تعداد کے تبادلے انتظامی ضرورت کے پیش نظر کئے جائیں گے۔
ججز تبادلے لسٹ

مزید :

صفحہ آخر -