کراچی کے مسائل کا حل آج تک کسی نے نہیں نکالا،فردوس شمیم

   کراچی کے مسائل کا حل آج تک کسی نے نہیں نکالا،فردوس شمیم

  

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہاہے کہ کراچی میں اس وقت کوئی فعال ماسٹر پلان نہیں ہے، کئی سال سے سن رہے ہیں کہ اس شہر کے لیے ماسٹر پلان بنے گا۔ایک خصوصی انٹرویومیں سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اورتحریک انصاف کے رہنمافردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کراچی کی آبادی کے بڑھنے کے تناسب سے ماسٹر پلان بنایا جائے،فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل آج تک کسی نے نہیں نکالا، شہر کی ضرورت کے لحاظ سے اسے آدھا پانی مل رہا ہے، کراچی سرکلر ریلوے بند کر دی گئی، فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ کو آرڈی نیشن کمیٹی کامینڈیٹ صرف مخصوص منصوبوں کیلئے ہیں،دریں اثناء پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہاہے کہ وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کر کے عوام سے معافی مانگ کر گھر چلے جائیں۔میڈیا سے بات چیت میں خرم شیر زمان نے کہاکہ 12 سال کے دورِ بادشاہت کا 2 سالہ پنجاب حکومت سے موازنہ شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے لاہور کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، انہوں نے کہاکہ کراچی کی نمائندہ جماعت تحریکِ انصاف ہے، کراچی والوں پر سندھ حکومت کے فیصلے اب تھوپنے نہیں دیں گے۔

خرم شیر زمان 

مزید :

صفحہ آخر -