چیئرمین ہوپ پنجاب زون کیلئے الحاج امتیاز بھٹی مضبوط امیدوار

  چیئرمین ہوپ پنجاب زون کیلئے الحاج امتیاز بھٹی مضبوط امیدوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) چیئرمین ہوپ پنجاب زون کیلئے الحاج امتیاز بھٹی مضبوط امیدوار، گزشتہ سال کے منتخب ایگزیکٹو ممبرامتیازبھٹی حج ٹریول ٹریڈ کی نامور شخصیت ہونے کیساتھ ساتھ سابق زونل چیئرمین کی حیثیت سے لوہا منوا چکے ہیں۔ 2019-20ء کیلئے ان کو چیئرمین پنجاب نہ بنائے جانے پر پنجاب کے حج آرگنائزر نے حسرت کا اظہار کیا تھا۔ ”روزنامہ پاکستان کے ذرائع کو معلوم ہوا ہے گزشتہ سال خرم ثقلین کو چیئرمین منتخب کرانے کے بعد امتیازکو یقین دلایا گیا تھا کہ ہم آپ کی صلاحیتوں کے مترف ہیں۔ 2020-21میں آپ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے گا اور چیئرمین کی ذمہ داری دی جائے گی۔ دلچسپ امر یہ ہے امتیاز بھٹی فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین شاہد رفیق کے دیرینہ ساتھی ہیں۔ اور حج ٹریڈ کیلئے تاریخ ساز خدمات کے حامل ہیں اس کے باوجود ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔ پنجاب ہوپ کے حج آرگنائزر اس سال ٹریول ٹریڈاور عمرہ اور حج ٹریڈ کے کاروبار کے بحران کے حل کیلئے امتیاز بھٹی کو چیئرمین کی حیثیت سے موزوں ترین شخصیت قرار دے رہے ہیں۔ 
 امتیاز بھٹی

مزید :

صفحہ آخر -