عاشورہ کے بعد اپوزیشن متفقہ لائحہ عمل بنائے گی،قمر زمان کائرہ

عاشورہ کے بعد اپوزیشن متفقہ لائحہ عمل بنائے گی،قمر زمان کائرہ

  

لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عاشورہ کے بعد اپوزیشن متفقہ لائحہ عمل پر پہنچنے میں کامیاب ہو جائے گی،حکمرانوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں،عوام کو ان سے خیر کی کوئی توقع نہیں، یہ ڈیلیور کرنے کی بنیادی صلاحیت سے ہی عاری ہیں۔ حکمرانوں کی ترجیحات ہی الٹی ہیں، روز مرہ استعمال کی ہر چیز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور ان کے وزیر اور مشیر کرپشن کے الزامات کی زد میں ہیں، دو سال گزرے ہیں لیکن عوام اس قدر پریشان ہوچکے ہیں کہ ان کو مزید وقت دینے کیلئے تیار نہیں۔

قمر زمان کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -