پنجاب حکومت کا مستحق سائلین کو مفت قانونی امداد دینے کا منصوبہ کا غذوں تک محدود 

  پنجاب حکومت کا مستحق سائلین کو مفت قانونی امداد دینے کا منصوبہ کا غذوں تک ...

  

 لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت کا مستحق سائلین کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کا منصوبہ کاغذوں تک محدود ہوکر رہ گیا، پنجاب لیگل ایڈ ایکٹ 2018  کے دوسال بعد بھی صوبہ بھر کے مستحق سائلین مفت قانونی امداد سے محروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کروڑوں کے فنڈز مختص کرنے کے باوجود فری لیگل ایڈایجنسی کی کارکردگی صفر ہے،مستحق سائلین کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کے لئے پنجاب لیگل ایڈ ایکٹ بن گیا لیکن رولز دوسال بعد بھی نہ بن سکے۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد کو قائمقام ڈائریکٹر جنرل فری لیگل ایڈ یجنسی تعینات کیاگیا، لیگل ایڈ ایجنسی کے لئے تعینات کے گئے  افسران کے لئے عالی شان دفتر کرایہ پر حاصل کرلیا گیا، گاڑیوں کی خریداری کے لئے بھی بکنگ کروائی جاچکی ہے لیکن سائلین کے لئے تاحال کچھ نہیں کیاگیا۔

مفت قانونی امداد

مزید :

صفحہ آخر -