بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے صوبے کے بیشتر ڈیم پانی سے بھر گئے

بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے صوبے کے بیشتر ڈیم پانی سے بھر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے  صوبے کے بیشتر ڈیم پانی سے بھر گئے،میرانی اورشادی کور ڈیمز میں پانی کی سطح اسپیل وے  کی قریب پہنچ گئی حب ڈیم میں پانی کی گنجائش صرف 27 فٹ رہ گئی۔محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری رپورٹ  کے مطابق  صوبے کے ضلع لسبیلہ میں واقع حب ڈیم میں پانی کی گنجائش350 ہے جس میں 323 فٹ پانی بھر چکا ہے اور پانی کی گنجائش صرف 27فٹ رہ گئی ہے،تربت  کے میرانی  ڈیم میں پانی کی گنجائش 244فٹ ہے جس میں 237فٹ پانی اچکا ہے، گوادر کے شادی کور ڈیم میں پانی کی گنجائش 36 فٹ ہے یہاں 27 فٹ پانی بھر چکا ہے ژو ب کے سبکزئی ڈیم میں 25 فٹ گوادر  کے سوار ڈیم  میں سولہ اور آکڑہ ڈیم میں 23فٹ پانی  بھر چکا ہے۔
بلوچستان ڈیم

مزید :

صفحہ آخر -