مسلم لیگ (ن) پر اپوزیشن جماعتیں بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں: ترجمان پنجاب حکومت 

  مسلم لیگ (ن) پر اپوزیشن جماعتیں بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں: ترجمان پنجاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی بیماری پر چالاکی اور ہوشیاری دکھا نے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،پاکستانی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا مسلم لیگ(ن)والوں کا پرانا وطیرہ ہے،دھوکے بازی کیلئے مشہور مسلم لیگ (ن) پر دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی اعتبار کرنے کیلئے تیار نہیں، نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے جولکھا گیا اس کی پاسداری نہیں کی گئی اس لئے اب قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ اپنے ویڈیو بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ثابت ہو گیا صرف اقتدار کے دنوں میں شریف خاندان کا ٹھکانہ پاکستان ہوتا ہے،جب یہ اقتدار سے باہر ہوں تو ان کا پاکستان میں دل ہی نہیں لگتا۔ ہمیں یہ معلوم ہے کہ نواز شریف کی تصاویر جاری کرنے کے پیچھے اصل کیا مقصد ہے اور قوم بھی اس سے آگاہ ہے۔
مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -