صوبوں کو آٹے کا ایک نرخ رکھنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے،علیم خان

   صوبوں کو آٹے کا ایک نرخ رکھنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے،علیم خان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبے میں آٹے اور چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک اہم ہنگامی اجلاس سینئرصوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں خصوصی طور پرآٹے اور چینی کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے مختلف ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئرصوبائی وزیرنے کہا کہ صوبے بھر میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی 860روپے میں فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹا سب سے کم نرخوں میں فراہم کیا جا رہا ہے اور ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بھی اسکی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگرصوبوں میں آٹے کی مختلف قیمتیں مسائل پیدا کرتی ہیں۔ صوبوں کو آٹے کا ایک ہی نرخ رکھنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔چیف سیکرٹر ی نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق آٹے اور چینی کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ 

اقدامات

مزید :

صفحہ آخر -