بلوچستان، بولان کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 20زخمی 

بلوچستان، بولان کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 20زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بولان (این این آئی)بولان کے قریب مٹھڑی کے علاقے میں مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر سبی کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
بولان حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -