پاکستانیوں کو واپس یو اے ای انکی ملازمتوں پر بھیجا جائیگا، زلفی بخاری
لاہور(این این آئی)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقارعباس بخاری نے کہاہے کہ حکومت پاکستانی محنت کشوں کے لئے دوسرے ملکوں کیساتھ معاہدوں پردستخط کررہی ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کی وبا ء کے دوران متحدہ عرب امارات سے آنے والے پاکستانیوں کو واپس ان کی ملازمتوں پربھیجاجائے گا ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جلدڈیجیٹل اوورسیزبنکاری نظام کاافتتاح کریں گے جس سے مختصروقت میں بینک اکاؤنٹس کھولنے اور بیرونی سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی۔
زلفی بخاری