سینئر ز وکلاء کی کراچی میں بیٹھک، "فروغ نسیم لائزر گروپ آف پاکستان"کا قیام
کراچی(این این آئی)ملک بھر میں وکلاء برادری کو مزید متحرک کرنے کے لیئے بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم میدان میں آگئے، اس سلسلے میں انکے کراچی آفس میں سینئرز وکلاء کی اہم ترین بیٹھک ہوئی جس میں مشاورت کے بعد ،" فروغ نسیم لائزر گروپ آف پاکستان" کا قیام عمل میں لایا گیا اور متفقہ طور پر بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کو،" فروغ نسیم لائزر گروپ آف پاکستان" کا چیئر مین بنایا گیا جب کہ اتفاقِ رائے سے سینئرز وکلاء پر مشتمل (21) رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی اور بیٹھک میں موجود وکلاء برادری نے مختلف امور پر اپنی اپنی رائے دی اور طے کیا کہ ملک بھر کے وکلاء سے رابطوں کا موثر انداز میں آغاز کرتے ہوئے رابطہ مہم کو تیز کیا جائے گا،وکلاء کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی
فروغ نسیم