کراچی،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10ملزمان گرفتار

  کراچی،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10ملزمان گرفتار

  

 کراچی(آئی این پی) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس، شارع فیصل اور سولجربازار میں اہلکاروں نے کارروائیاں کیں، ملزمان لوٹ مار، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان کے مطابق بغدادی، فیروزآباد اور سولجر بازار سے 3 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں، ملزمان سیغیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی۔ گرفتاری ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی گرفتاریاں 

مزید :

علاقائی -