آزاد کشمیر میں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل حتمی مراحل میں داخل 

  آزاد کشمیر میں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل حتمی مراحل میں داخل 

  

اسلام آباد (آئی این پی)آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات سے قبل ایک نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے لئے بڑے پیمانے پر  تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے،نئی سیاسی جماعت آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، نئی جماعت کی تشکیل میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر موثر کردار ادا کرنے والی امریکہ میں مقیم ایک فعال اور متحرک شخصیت بنیادی کردار ادا کررہی ہے، آزاد کشمیر، امریکہ، کینیڈا، برطانیہ،  فرانس، جرمنی اور دیگر مغربی ممالک سمیت بحیرہ عرب میں مقیم اہم کشمیری شخصیات اور تارکین  وطن اس حوالے سے نمایاں ادا کر رہے ہیں، اس جماعت کی تشکیل کے حوالے سے بہت جلد اہم پیشرفت متوقع ہے اور تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

نئی سیاسی جماعت

مزید :

علاقائی -