گوجر خان میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3افراد قتل، ملزمان فرار 

  گوجر خان میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3افراد قتل، ملزمان فرار 

  

 گوجر خان (آئی این پی) گوجر خان کے علاقے میں پرانی رنجش پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا تفصیلات  کے مطابق راولپنڈی گوجر خان کے علاقے دریا خاکی میں پرانی رنجش پر فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا گیا، ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مقتولین کی شناخت غضنفر، محمود اور مسعود کے ناموں سے ہوئی، نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ موٹر سائیکل پر سوار تھے  ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں  ادھر راولپنڈی میں گھروں سے دو افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں تھانہ پیرو دہائی کے علاقے مسلم آباد اور تھانہ نصیر آباد کے علاقے قاسم آباد میں واقع گھر سے نعشیں برآمد ہوئیں پولیس ذرائع کے مطابق ایک شخص کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی جبکہ قاسم آباد سے بھی نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت 30 سالہ یوسف کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے کہا  ہے کہ نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے  پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ سامنے آسکے گی۔

 3 افراد قتل 

مزید :

علاقائی -