2 طالبعلموں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کا تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا

2 طالبعلموں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کا تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا

  

لاہور (کرائم رپورٹر) گلبرگ کے علاقہ مسلم ٹاؤن انڈر پاس میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ صحافت کے دو طالب علموں سے اسلحہ کے زور پر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر قیمتی کیمرہ،دو موبائل فون پرس اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا سات روز گزرنے کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے رہائشی پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے دو طالب علم عمیر اور وقار  17اور18   اگست کی درمیانی شب مسلم ٹاون انڈرپاس کے نیچے اپنے قیمتی کیمرے سے گاڑیوں کی فوٹیج بنا رہے تھے کہ اس دوران اچانک ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکو آئے جنہوں نے آتے ہی اسلحہ دکھا کر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے قیمتی کیمرہ دو موبائل فون پرس جس میں ہزاروں روپے کی نقدی تھی اور دیگر سامان لوٹ لیا ایک ڈاکو نے شلوار قمیض جبکہ دوسرے نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی دونوں ڈاکو پنجابی بول رہے تھے واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے متاثرہ طالبعلموں کے مطابق وہ فوری چوکی ایف سی کالج پہنچے جہاں سے پولیس کی ایک گاڑی نے موقع واردات دیکھنے کے بعد انھیں تھانہ گلبرگ میں درخواست دینے کو کہا طالب علموں کے مطابق عمیر کے نام سے انہوں نے درخواست اسی وقت دے دی اب وہ پولیس سے رابطہ کرتے ہیں مگر تھانے دار ان کی بات سننے کو تیار نہیں متاثرہ طالبعلموں نے ارباب اختیار سے مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -