آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری 

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں ...

  

  لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف تیز ترین کاروائیاں جاری ہیں وکیل کے بلائنڈ مرڈرز کو ٹریس کر کے ملوث چاروں ملزمان کو ٹریس کر لیاہے اسی سلسلے میں وہاڑی پولیس نے گذشتہ ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی ہے رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک259مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 21اے کیٹگری کے جبکہ238بی کیٹگری کے شامل ہیں  اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے181ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں 07 کلوشنکوف، 18بندوق، 05رائفل، 143پسٹل، 03ریوالور،05 کاربین ا ورسینکڑوں گولیاں برآمد کیں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 238 مقدمات درج کئے گئے جن میں ملوث248 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 136کلو چرس، 5071 لیٹر شراب معہ لاہن، 92کلو افیون،240گرام ہیروئین، 28کلو بھنگ، 09چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنیوالا سامان برآمد کیا گیا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 80مقدمات درج کئے گئے جن میں 44 مقدمات لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر، 21 کرایہ داری ایکٹ، وال چاکنگ کے2 اور 13 سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج کئے گئے  آتش بازی کیخلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 39 مقدمات،تیز رفتار ی کے 159،بجلی چوری کے 35، پتنگ بازی کے10، پرائس کنٹرول کے 3، گیمبلنگ ایکٹ کے16 مقدمات درج کرنے کے علاوہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کے بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے علاوہ ازیں کرونا وائرس کے حوالے سے دفعہ 144ض ف کے قوانین کی خلاف پر 3مقدمات درج ہوئے 6 گینگ ہائے کے 19ممبران کو گرفتار کر کے 39لاکھ 3ہزار سے زائدمالیتی برآمدگی کو بھی یقینی بنایا جبکہ پراپرٹی کے248 مقدمات کو ٹریس کرکے 3کروڑ97 لاکھ62ہزار روپے سے زائد مالیتی جبکہ رواں سال 13کروڑ 75لاکھ  2ہزار سے زائد مالیتی پراپرٹی برآمد کی۔ 

ڈی پی اووہاڑی احسان اللہ چوہان نے مزید بتایا کہ جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے اورمجالس، ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا یا جارہا ہے۔

 جن کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے اس دوران وہاڑی پولیس کے جوانوں نے ملٹی ڈائمینشل ڈیوٹیز کے ساتھ ساتھ اپنے فرض کی ادائیگی اور جرائم کی بیخ کنی کے سلسلہ میں کریک ڈا¶ن جاری رکھا۔ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے شروع کی گئی 

مزید :

علاقائی -