گلشن اقبال کی حدود میں خاتون کے قتل اور لڑکی کے اغوا ء کا مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر) گلشن اقبال کی حدود میں خاتون کے قتل اور لڑکی کے اغوا ء کا مقدمہ درج پولیس نے نعش پورسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے رضا بلاک میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والی 47سالہ بسم اللہ انعام کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر انعام الحق کی مدعیت میں درج کر کے نعش پورسٹمارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی تاہم تاحال وقوعہ کے روز اغواء ہونیوالی20 سالہ فجر انعام کا سراغ نہ لگایا جا سکا پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اس حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔