ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری 

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری 

  

 لاہور (کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفرنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے مختلف ڈویڑنزکے 500 سے زائد ولینٹیرز(رضاکاروں) کو ٹریننگ دی گئی جو کہ مختلف امام بارگاہوں،مجالس اور جلوس عزاداری پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اقبال ٹاون آپریشنزونگ کے 136 جبکہ سکیورٹی ڈویژن 52 جوانوں کو فائر پریکٹس کروائی گئی اہلکاروں کو ایس ایم جی گن اور بریٹا پسٹل کے راؤنڈ فائر کروائے گئے پولیس لائنز سے تمام ڈویڑنز اور ونگز میں 45 ہزار500حفاظتی ماسک جبکہ 10700 ہینڈ سینٹائزر، 08ہزار جوڑی گلوز اور 3300 پرسنل پروٹیکشن اکوپمنٹ کِٹس تقسیم کی گئیں مختلف احتجاج اور اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 124 سے زائد پلاٹون روانہ کئی گئیں جوڈیشل ونگ نے ڈسٹرکٹ لاہور کے 2778 جبکہ دیگر اضلاع کے 42 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا خصوصی اجلاس کے دوران تمام سٹاف کو محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے حوالے سے تمام تر انتظامات بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی  موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس لائنز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔

مزید :

علاقائی -