ڈسکہ، سابق رنجش پر مخالفین کے ہاتھوں ایک شخص قتل

ڈسکہ، سابق رنجش پر مخالفین کے ہاتھوں ایک شخص قتل

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)معمولی لڑائی جھگڑے کی رنجش پر ملزمان نے فائر کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا، 9افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ستراہ کے علاقہ اگوچک کا رہائشی محمد امین ولد محمد بوٹا کھیتوں کی گھر کو جا رہا تھا کہ جب وہ نعمت علی جٹ کی اراضی کے قریب پہنچا تو ملزمان محمد شہزاد مسلح پسٹل،اسد،علی،آصف رضا، عبدالغفار،ابو سفیان،عبدالستار،محمد مالک،محبت علی مسلح ڈنڈے سوٹے نے اسے روک کر زدوکوب کیا۔ ملزم شہزاد نے اپنے پسٹل سے فائر کیا فائرنگ کی آواز سن کر اس کا والد محمد بوٹا اور بھائی بھی کھیتوں سے آگئے تو ملزم شہزاد نے جان سے ماردینے کی نیت سے فائر کیا جو سائل کے والد محمد بوٹا کے پیٹ میں لگا اور آر پار ہو گیا ملزمان ہوا ئی فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے زخمی محمد بوٹا کو گوجرانوالہ ہسپتال لے کر گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا وجہ عناد یہ ہے کہ سائل کے بھائی نے ملزم شہزاد کے بھائی کو مارا تھا ملزمان نے وقوعہ محمد مالک اور محبت علی کی ایماء پر کیا تھانہ ستراہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -