ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 6گھروں کا صفایا کر دیا، موٹر سائیکل گاڑیاں چوری 

  ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 6گھروں کا صفایا کر دیا، موٹر سائیکل ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)  چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا تفصیلات کے مطا بق ڈیفنس کے علا قہ میں عمر کی فیملی کو یر غمال بنا کر 7لاکھ مالیت کی نقدی اور طلا ئی زیو رات اور موبائل  فون لیکر فر ار ہو گئے فیصل ٹاؤن کے علا قہ میں سعید کی فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ10ہز ار مالیت کی نقد ی او ر مو بائل فون،گجرپورہ کے علاقہ میں سہیل کی فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ55ہزار روپے ما لیت کے طلا ئی زیورات،نقد ی اور مو بائل فون چھین کر فر ار ہو گئے جبکہ شفیق آباد  کے علاقہ میں اسلم  کے گھر میں اس کی فیملی سے2 لاکھ 25 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے  نشتر کالونی کے علا قہ میں ہاشم کے گھر سے فیملی کو یرغما ل بنا کر1لاکھ روپے کی نقد ی اور موبائل فون،سبزہ زار کے علاقہ میں عابد کی فیملی کو یرغما ل بنا کر1لاکھ35ہز ار کی نقدی اور موبائل فو ن جبکہ ماڈل ٹاؤن اور مصطفی آباد سے گاڑیاں اور شادباغ، ہربنس پورہ اور گوالمنڈی سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ 

مزید :

علاقائی -