پولیس مقابلہ میں مارے اورفرار ہونیوالے ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج 

  پولیس مقابلہ میں مارے اورفرار ہونیوالے ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران مارے جانے اور فرار ہونے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج جبکہ مرنے والے ڈاکوؤں کا پوسٹمارٹم نہ کیا جا سکا تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران مارے جانے والے دونوں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس نے محمد اقبال نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ایف آئی آر کے مطابق چار ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا بیٹی نے فون پر اطلاع دی جس کے بعد میں نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو بلایا پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں دو ڈاکومارے گئے اور دو فرار ہو گئے پولیس کے مطابق تاحال وقوعہ میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت نہ ہو سکی ہے جبکہ اس کے فرار ہونیوالے ڈاکووں کی تلاش کی جا رہی ہے علاؤہ ازیں مرنے والے ڈاکوؤں کے فنگرز پرنٹ کی مدد سے ان کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -