پولیس کی کارروائیاں، چوری، ڈکیتی کے 3ملزمان گرفتار

پولیس کی کارروائیاں، چوری، ڈکیتی کے 3ملزمان گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پو لیس ماڈل ٹاؤن نے ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں ملوث 3ملزمان گرفتار کرلیے.ایس پی انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویڑن اسد مظفر کی ہدایت پر انویسٹی گیشن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں ملو ث 3 ملزمان کوگرفتارکر لیا ہے انویسٹی گیشن پولیس غالب مارکیٹ نے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عمر کوگرفتارکیاہے۔ انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آبادنے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم عاطف کو گرفتارکیاہے۔ انویسٹی گیشن پولیس نشترکالو نی نے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم شہزاد کو گرفتارکیاہے۔ 

مزید :

علاقائی -