پر امن محر م الحرا م کیلئے تمام فورس اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرے: اشفاق خان 

پر امن محر م الحرا م کیلئے تمام فورس اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرے: اشفاق خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ڈولفن اور پولیس ریسپانس فورس سکیورٹی وپٹرولنگ پلان کے مطابق امام بارگاہوں کے اطراف موثر پٹرولنگ کریں دوران پٹرولنگ مشکوک، شر پسند، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں پرْ امن محرم الحرام کیلئے تمام فورس اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرے مجالس و جلوسوں میں کورونا ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنائیں ایس پی راشد ہدایت نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام 276کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے دوران پٹرولنگ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 32 پسٹلز، 04 رائفلز،24میگزین اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئی  ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے58 ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 15 موٹرسائیکلیں،24 موبائل فونز اور01لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران34بوتلیں شراب،20 بیئر کین سمیت حقہ شیشہ برآمد کیا گیا شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے 90 افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ 01لاکھ 43ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں، 3416 گاڑیوں اور 01لاکھ46ہزارسے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ188موٹر سائیکلوں، 06 گاڑیوں اور278اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا جعلی نمبرپلیٹس والی08موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے  ون ویلنگ میں ملوث70،پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر16، آتش بازی میں 03جبکہ ہوائی فائرنگ میں 06 افراد کو گرفتار کیاگیا ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ 01 اشتہاری،60 عادی جبکہ 03 عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -