نواز شریف کو ا نسانی ہمدردی پر باہر جا نے کی اجازت دی: یاسمین راشد، لندن جا نے کی تجویز پنجاب حکومت نے دی : مریم اورنگزیب

 نواز شریف کو ا نسانی ہمدردی پر باہر جا نے کی اجازت دی: یاسمین راشد، لندن جا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ا نسا نی ہمدردی کی بنیاد پر بیرو ن ملک جا نے کی اجازت دی، نوازشریف نے ڈیما نڈ کیا کہ وہ بیرو ن ملک جا کرعلاج کرا نا چاہتے ہیں۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لیگ اس وقت بڑی زیادتی کررہی ہے، نوازشریف کے علاج پر ن لیگ نے تماشہ بنا رکھا ہے۔ ہم نے نوازشریف کی بیماریوں کی تشخیص کی اورعلاج بھی شروع کر دیا تھا، یہاں اچھے علاج کے سبب نوازشریف کے پلیٹ لیٹس بہتر ہو رہے تھے۔ ا ن کو آغاخا ن ہسپتال سے بھی علاج کرا نے کی آفرکی تھی جو انہوں نے مسترد کر دی۔ یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کا علاج سروسز ہسپتال میں ہو رہا تھا، ا نہوں نے پہلے کہا کہ وہ اپنے ذاتی معالج سے کنسلٹ کریں گے، پھر کہا شریف سٹی ہسپتال میں علاج کرا نا چاہتے ہیں، وہاں جا نے کے بعد ا نہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بیرون ملک جا کرعلاج کرا نا چاہتے ہیں۔ نوازشریف حکومت اورعدالت سے کمٹمنٹ کر کے گئے ہیں، ا ن کی شروع سے ہی باہرجا نے کی نیت تھی۔
یاسمین راشد
 لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی ترجما ن مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیرو ن ملک علاج کی تجویز پنجاب حکومت اور یاسمین راشد نے دی۔مریم اور نگزیب نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت، وزیر صحت یاسمین راشد اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں، ا نہوں نے درخواست کی کہ نوازشریف کا علاج پاکستا ن میں نہیں ہو سکتا، ان ہیں باہر جا نے کی اجازت دی جائے۔ یہیں پاکستا ن تحریکِ ا نصاف کا جھوٹ، کرپشن اور دھوکہ ہے جس کی سزا دو سال سے عوام کاٹ رہی ہے۔ترجما ن ن لیگ کا کہنا تھا کہ کرائے کے ترجما ن نواز شریف کی صحت اور مسلم لیگ ن پرٹویٹس کی بجائے عوامی مسائل پرجواب دیں۔ بتایا جائے بیروزگار عوام، تباہ حال معیشت، ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھرکب ملیں گے۔ قومی ترقی 5.8 سے 0.4 کیسے ہوئی۔ چینی 52 سے 110، آٹا 33 سے 78روپے کلو کیسے ہوا۔ جہا نگیر ترین چینی چور وطن واپس کب لوٹ رہے ہیں، تحریک ا نصاف یہ بتائے۔

مزید :

صفحہ اول -