پاکستان کی دعوت پر طالبان وفد کی آج اسلام آباد آمد

    پاکستان کی دعوت پر طالبان وفد کی آج اسلام آباد آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گیا، افغان طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیاد ت میں قطر کے دارالحکومت دوحہ سے اسلام آباد پہنچا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان طالبان کے وفد کو پاکستان کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی، وفد کیساتھ افغان امن عمل میں پیش رفت پربات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورے کی دعوت دی تھی۔ذرائع کے مطابق وفد افغان دھڑوں کے درمیان مفا ہمتی عمل کے حوالے سے پاکستانی قیادت سے بات چیت کرے گا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان امن مذاکرات سے متعلق پیش رفت پر بات چیت کیلئے افغان طالبان کا وفد پاکستا ن پہنچ رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری مختصر بیان میں بتایا گیا کہ وزارت خارجہ کی دعوت پر امن مذاکرات سے متعلق پیش رفت پر بات چیت کیلئے افغان طالبان کا وفد پاکستان پہنچ رہا ہے۔دوسری جانب عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق قطر کے شہر دوحہ میں قائم طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری بیان میں کہا کہ اتوار کے روز طالبان کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کی وزارت خارجہ کی دعوت پر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا۔ اسلامی امارات کے وفد کا خطے اور دنیا کے دیگر ممالک کا دورہ امن مذاکرات کے حوالے سے ہماری سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ملا برادر طالبان وفد کی سربراہی کررہے ہیں اور یہ وفد اسلام آباد میں ا فغا نستان کے حوالے سے جاری امن مذاکرات پر پاکستان کے سینئر حکام سے تبادلہ خیال کرے گا۔دوحہ میں موجود طالبان ذرائع کے مطابق وفد کے دیگر اراکین میں خیر اللہ خیر خوا ہ، محمد نبی عمر، شاہ بدین دلاور اور عبدالطیف منصور شامل ہیں۔
طالبان وفد

مزید :

صفحہ اول -