مقبوضہ کشمیر،بارہ مولہ کا محاصرہ، گھر گھر تلاشی کی آڑ میں ایک اور نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر،بارہ مولہ کا محاصرہ، گھر گھر تلاشی کی آڑ میں ایک اور نوجوان ...

  

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولہ میں قابض بھارتی فوج کا دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری،فورسز نے تلاشی کی آڑ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ علاقے میں قابض فوج نے جگہ جگہ ناکے لگا رکھے ہیں اور راستے بند ہیں جبکہ انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر رکھی ہے۔ بانڈی پورہ میں بھی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا جہاں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔3 روز قبل بھی بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں تین کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔ہندوتوامودی حکومت نے جابرانہ اقدام کرتے ہوئے گزشتہ برس سے لاک ڈاون نافذ کر رکھا ہے، اس دوران بھارتی فوج نے درندگی دکھاتے ہوئے 217 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں 4 خواتین اور 10 نو عمر لڑکے شامل ہیں۔علاوہ ازیں جموں کے علاقے کالو چک میں فوجی کیمپ میں تعینات بھارتی فضائیہ کے 53 سالہ وارنٹ آفیسر پال سنگھ نے سرکاری پستول سے خود کشی کرلی۔ آفیسر کا تعلق ریاست اتر پردیش سے تھا۔ساتھیوں نے پال سنگھ کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث آفیسردم توڑ گیا۔رواں ماہ انڈین ایئرفورس کے اہلکار کی خوکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل 8 اگست کو ایک اہلکار نے ادھمپور میں خودکشی کی تھی۔

نوجوان شہید

مزید :

صفحہ اول -