پاک ایران سفارتکاروں کی چابہار،گوادر بندرگاہیں باہم منسلک کرنیکی تجویز

        پاک ایران سفارتکاروں کی چابہار،گوادر بندرگاہیں باہم منسلک کرنیکی ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ایران کے سفارتکاروں اور خارجہ پالیسی کے ماہرین نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مز ید مضبوط بنانے کیلئے چہابہار اور گوادر کی بندرگاہوں کو باہم منسلک کرنے پر زور دیا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق کورونا کی صورتحال کے بعد ایران پاکستان اقتصادی شراکت داری کے موضوع پر ایک ویبینار میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔پاکستانی مقررین نے ترقی کی راہیں تلاش کرنے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ اور ایران اور پاکستان کے درمیان تبادلے کے پروگراموں کو فروغ دینے، جدید تحقیق و ترقی کیلئے مشترکہ مراکز قائم کرنے پر زور دیا۔

اتفاق

مزید :

صفحہ اول -