امریکا میں پابندی کیخلاف عدالتی کارروائی کی جائیگی، ٹک ٹاک کا اعلان

    امریکا میں پابندی کیخلاف عدالتی کارروائی کی جائیگی، ٹک ٹاک کا اعلان

  

بیجنگ (این این آئی)چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں پابندی کے خلاف عدالتی کارروائی کرے گی۔میڈیارپورتس کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس مقبول پلیٹ فارم کو ملکی سلامتی کے لیے ایک خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ چھ اگست کو جاری کردہ اس حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ 45 دنوں کے اندر اندر اس چینی ایپ کو حاصل امریکا میں کام کرنے کی آزادی ختم کر دی جائے۔ دنیا کی دونوں بڑی اقتصادی طاقتوں کے مابین حالیہ کچھ عرصے سے کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک اعلان

مزید :

صفحہ اول -