2020کی 500 با اثر مسلم شخصیات میں ”عمران خان مین آف دی ایئر“ قرار 

    2020کی 500 با اثر مسلم شخصیات میں ”عمران خان مین آف دی ایئر“ قرار 

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات پر کتاب جاری کر دی گئی، وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئر"قرار دیدیا گیا، معروف مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی، طارق جمیل،ملالہ یوسفزئی بھی بااثر مسلم شخصیات میں شامل ہیں۔ پانچ سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی، پہلی 50 شخصیات کا تعلق مذہبی اسکالرز اور سربراہان مملکت سے ہے۔ 450 شخصیات سیاسی، سماجی اور میڈیا سمیت 13 کیٹیگریز سے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، فہرست میں عمران خان کو مین آف دی ایئر قراردیا گیا ہے۔ دیگر پاکستانی بااثر مسلم شخصیات میں مذہبی اسکالر مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان، مولانا الیاس قادری اور ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں۔ امریکی کانگریس کی خاتون مسلم رہنما راشدہ تلیب کو وومن آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔ با اثر مسلم شخصیات میں ایران کے آیت اللہ خامنہ ای، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان، ترک صدر رجب طیب اردوگان بھی شامل ہیں۔سعوی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، حزب اللہ کے سید حسن نصر اللہ، سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب بھی فہرست میں ہیں۔ فٹبال میں لیور پول کے فٹبالر محمد صلاح، فرانس کے سابق فٹبالر زیڈان اور کرکٹ میں ہاشم آملہ شامل ہیں۔ 

بااثر مسلم شخصیات

مزید :

صفحہ اول -