عوام کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں: فیاض چوہان
لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی بزدار حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کے فائدے کے لیے پنجاب پولیس کے پالیسی اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔دو سال میں منشیات کی ترسیل کے خاتمے کیلئے 494بڑے گروہوں کی نشاندہی اور قانونی کارروائی کی گئی۔ موبائل پولیس خدمت مراکز میں آنے والے 13لاکھ سے زائد کیسز میں سے 7لاکھ سے زائد پر کاروائیاں مکمل کی جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں تشدد اور مار پیٹ کے خاتمے کے لیے بھی حکومت نے قابلِ تقلید اقدامات شروع کیے ہیں۔ تھانوں میں ایس ایچ او، فرنٹ ڈیسک اور حوالات میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے تھانہ کلچر میں بہتری آئی ہے۔ اب تک پنجاب میں 716ایس ایچ اوز کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ نگرانی کی جا رہی ہے۔ پولیس کے اندرونی نظام کو بہتر بنانے کے لیے انسپکشن اینڈ ڈسپلن برانچ کا قیام خود احتسابی کی جانب اہم قدم ہے۔ پنجاب پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات کو بھی بروئے کار لا رہی ہے۔ مری اور کرتارپور کے لیے بالترتیب 47اور 100پولیس کے جوانوں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے۔اس مثالی اقدام سے پاکستان میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔
فیاض الحسن