امریکی صدر کی بڑی بہن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ظالم اور جھوٹا قرار دیدیا

  امریکی صدر کی بڑی بہن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ظالم اور جھوٹا قرار دیدیا

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ کی بھتیجی کے بعد ان کی بڑی بہن بھی بہت بڑی ناقد نکلیں، مرییانے ٹرمپ بیری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ظالم اور جھوٹا قرار دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی بھتیجی اور بہن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک کی ہے، جس میں مرییانے ٹرمپ بیری نے اپنے بھائی کو ظالم اور جھوٹا قرار دیا ہے۔خفیہ رکارڈنگ میں مرییانے نے ٹرمپ کو اصولوں کے بغیر ایسا شخص قرار دیا ہے جس پر بالکل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ٹرمپ کی بہن اور بھتیجی کے درمیان یہ گفتگو مبینہ طور پر نومبر 2018  میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

ٹرمپ بہن 

مزید :

صفحہ اول -