47سٹاف ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت، ناران، کاغان کے 28ریستوران اورہوٹل سیل 

    47سٹاف ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت، ناران، کاغان کے 28ریستوران اورہوٹل سیل 

  

 مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تفریحی مقامات ناران، شوگران اور کاغان میں ہوٹلوں اور ریستورانوں کے سٹاف ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر متعدد ہوٹلوں کوسیل کر دیا گیا ہے۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اب تک بالاکوٹ،گڑھی حبیب اللہ مہانڈری، شوگران، کاغان اور ناران میں 800 سے زائد کورونا کے نمونے لئے جا چکے ہیں اور ان میں سے 47 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق 47 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ان علاقوں میں 28 ہوٹلز اور ریسٹورینٹس سیل کر دیے گئے ہیں جب کہ سیمپلنگ کا عمل بدستور جاری رہے گا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث عائد حکومتی پابندیوں کی وجہ سے جی بی میں ٹرانسپورٹ اور ہوٹل انڈسٹری سمیت پورا سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ہوا تھا، اب سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ سے بحال ہو گئی ہیں لیکن حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہوٹل سیل

مزید :

صفحہ اول -