2بحری جہاز 60 ہزار804میٹرک ٹن گندم لیکر بدھ کو پاکستان پہنچیں گے

2بحری جہاز 60 ہزار804میٹرک ٹن گندم لیکر بدھ کو پاکستان پہنچیں گے

  

اسلام آباد (آن لائن)ملک بھر میں گندم اور آٹے کے بحران کے پیش نظر وفاقی حکومت کی طرف سے گندم پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے بعد درآمدی گندم کی پہلی کھیپ 26 اگست بروز بدھ کو پاکستان پہنچیں گی۔2 بحری جہاز ایک لاکھ 25 ہزار804 میٹرک ٹن گندم لیکر پاکستان کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔دستاویزات کے مطابق ملک میں گندم اور آٹے کے حالیہ بحران کی وجہ سے وفاقی حکومت نے گندم درآمد کرنے کا فوری فیصلہ کیا تھا۔گزشتہ سال بھی گندم درآمد کی جانی تھی تاہم اعلان کے باوجود درآمد نہ کی گئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہوا اور قیمتیں بڑھ گئیں۔حکومت گندم درآمد کے فیصلے کے بعد 26 اگست سے لیکر 26 ستمبر2020 تک درآمدی گندم سے بھرے 8 جہاز پاکستان پہنچیں گے جبکہ مجموعی طور پر 4 لاکھ94 ہزار804 میٹرک ٹن گندم برآمدہوگی۔ 26 اگست بروز بدھ گندم کی درآمدی کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی جس میں 60 ہزار804  میٹرک ٹن گندم ہوگی۔دوسری کھیپ 28اگست کو69 ہزار میٹرک ٹن،تیسری کھیپ 8 ستمبر کو 55 ہزار میٹرک،چوتھی کھیپ12 ستمبر کو65 ہزار میٹرک ٹن،پانچویں کھیپ 17 ستمبر کو65 ہزار میٹرک،چھٹی 19 اور ساتویں کھیپ 20 ستمبر کو 120 میٹرک ٹن جبکہ آٹھویں کھیپ 26 ستمبرکو60 ہزار میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچے گی۔2 بحری جہاز سمندر کے راستے ایک لاکھ 25 ہزار804 میٹرک ٹن گندم لیکر پاکستان کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔

گندم 

مزید :

صفحہ اول -