لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی میں مائیکر لاک ڈاؤن کا نفاذ، کورونا وباء میں نمایاں کمی، 10جاں بحق، 591نئے مریض رپورٹ 

لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی میں مائیکر لاک ڈاؤن کا نفاذ، کورونا وباء میں ...

  

 لاہور،بیجنگ،نئی دہلی(نیوز ایجنسیاں) پنجاب حکومت نے 3بڑے شہروں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا ہے، ان شہروں میں لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ شامل ہیں، تینو ں شہروں میں 17مقامات پر88 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کیئرپنجاب کے مطابق لاہور کے 12مقامات پر 28کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ راو لپنڈی کے 3مقامات پر مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ راولپنڈی کے 3مقامات پر7کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔اسی طرح گوجرانوالہ میں 2مقامات پر 53افر ا د میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس پر دونوں مقامات کو لاک ڈاؤن کردیا گیا۔  لاک ڈاؤن والے علاقوں میں داخلے اور باہر جانے پر پابندی ہوگی تاہم اشیا ئے خورونوش، اد و یات، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ادھرملک میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6244 ہوگئی جبکہ 591 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 293150 تک جاپہنچی۔اتوار کو ملک بھر میں ہونیوالی 10 اموات میں سندھ میں 9 اور ایک گلگت بلتستا ن میں ہو ئی،سندھ میں 319 کیسز، گلگت 19،پنجاب 121، خیبرپختونخوا  46، اسلام آباد 21، بلوچستان 20 اور آزاد کشمیرمیں 4 کیسز سامنے آئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 96178 اور ہلاکتیں 2188 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 91150 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2657 اور اموات کی تعداد 64 ہو گئی جبکہ 2269 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکو مت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15493 ہو گئی جبکہ اب تک کورونا سے 175 افراد جا ں بحق، 14506افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2245 ہو گئی جبکہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔ 2070 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں مزید 9 افراد کے انتقال کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2367 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مہلک وائرس کے مزید 319 کیسز سامنے آئے جس سے مریضوں کی تعداد 128284 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 121915 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔اتوار کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 20 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12527 ہے جبکہ وائرس کے باعث اب تک 141 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔صوبے میں اب تک سے 11333 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں بھی کورونا وائرس کے مزید 46 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 35766 ہوگئی۔صوبے میں اتوار کو مہلک وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی تو اب تک مجموعی طور پر ہلاک افراد کی تعداد 1248 ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں اب تک 33403 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔دوسری طرف پوری دنیا میں نوول کرونا وائر س کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ32لاکھ 3ہزار532تک پہنچ گئی ہے۔امریکہ56لاکھ67ہزار112مصدقہ کیسزکیساتھ سرفہرست، برازیل 35 لاکھ 82 ہزار 362 مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے،بھارت30لاکھ44ہزار940 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد تیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اتوار کو طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ حالیہ دنوں کے دوران بھارت میں اس وائرس کا شکار ہونیوالوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران اس جنوب ایشیائی ملک میں کووڈ  19 میں مبتلا ہونیوالے افراد کی تعداد تقریبا ستر ہزار رہی۔

کورونا اعدادوشمار

مزید :

صفحہ اول -